۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/عالم جلیل القدر مفسر قرآن خطیب بے بدل علامہ طالب جوہری کی رحلت، عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره هے جس کی تلافی ناممکن هے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ و جماعت میلبورن آسٹریلیا،مولانا  سید ابوالقاسم رضوی نے عالم جلیل القدر مفسر قرآن خطیب بے بدل علامہ طالب جوہری کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره هے جس کی تلافی ناممکن هے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛ 

انالله و انا الیه راجعون 

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه

عالم جلیل القدر مفسر قرآن خطیب بے بدل علامہ طالب جوہری صاحب کی رحلت، عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره هے جس کی تلافی ناممکن هے۔
هم اس عظیم سانحه پر مرحوم کے تمام اهل خانه،تمام اهل علم اور مومنین و مومنات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے هیں۔

‎إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم ارحمه واغفر له واجعل قبره روضة من رياض الجنة وارزقه شفاعة محمد واله الطاهرين صلوات الله عليهم أجمعين۔

سید ابوالقاسم رضوی 
میلبورن آسٹریلیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .