۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/مرحوم ایک طویل مدت سے تقریراٌ و تحریرًا دونوں اعتبار سے دینی و مذھبی خدمات میں مصروف و مشغول تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علماء ہند قم نے علامہ طالب جوہری طاب ثرہ کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناٌ ملت اسلامیہ کا ایک عظیم نقصان ھے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

باسمہ تعالی

اناللہ و انا للہ راجعون

شہرہ آفاق خطیب و ادیب علامہ جوھری طاب ثراہ کا سانحہ ارتحال یقیناٌ ملت اسلامیہ کا ایک عظیم نقصان ھے۔
مرحوم ، ملت شیعہ کے نہایت مقبول و محبوب خطیب ھونے علاوہ ایک قابل قدر عالم ، ادیب ، شاعر ، محقق ، مبلغ اور مفسر قرآن تھے۔
وہ ایک طویل مدت سے تقریراٌ و تحریرًا دونوں اعتبار سے دینی و مذھبی خدمات میں مصروف و مشغول تھے۔
افسوس کہ مذکورہ سلسلہ فیض اب ان کی جانسوز مفارقت سے منقطع ھوچکا ھے۔
لھذا ھم اس المناک فقدان و مفارقت پر حضرت بقیۃ الاعظم امام عصر علیہ الصلوۃ والسلام و عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ساحت قدس میں نذرانہ تعزیت پیش کرتے ھوئے تمام علما و خطبا ، اور جملہ اھل اسلام و ایمان نیز ان کے اقارب و پسماندگان کی خدمت میں دلی تسلیت عرض کرتے ھیں۔ 
اللھم اجعلہ عندک فی اعلیٰ علیین واخلف علی اھلہ فی الغابرین و احشرہ مع اولیائہ المعصومین وارحمہ برحمتک یا ارحم الراحمین
وصل علی نبینا محمد و آلہ الطاھرین ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .