۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
صدر علامہ رضوی فاونڈیشن

حوزہ/آپ کے وجود بابرکت سے قرآنی آیات کی تفسیر کے علاوہ مختلف موضوعات پر دسیوں کتابیں اسلامی دنیا کو میراث میں ملی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر علامہ رضوی فاونڈیشن،بنیاد اختر تابان حجۃ الاسلام مولانا سید کاظم رضوی نے خبر ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہبرصغیر کے ممتاز عالم دین و خطیب اور مفکر قرآن علامہ طالب جوہری کی خبر ارتحال علمی و مذہبی حلقوں کے لئے نہایت مصیبت انگیز ہے اور آپ کی ذات مجالس و منبر و علمی محافل کی زینت تھی۔ آپ کے وجود بابرکت سے قرآنی آیات کی تفسیر کے علاوہ مختلف موضوعات پر دسیوں کتابیں اسلامی دنیا کو میراث میں ملی ہیں۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

مَوتُ العالِمِ مُصيبَةٌ لا تُجبَرُ و ثُلمَةٌ لا تُسَدُّ ، و هُوَ نَجمٌ طـمِسَ، و مَوتُ قَبيلَةٍ أيسَرُ مِن مَوتِ عالِمٍ (حدیث نبی ص: کنز العمال، ش28858)

عالم کی موت ایسی مصیبت ہے جس کا جبران نہیں ہوسکتااور ایسا رخنہ ہے جو  پر نہیں ہوسکتا، عالم ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے اور پورے قبیلہ کی موت عالم کی موت سے آسان ہوتی ہے۔

عظیم مفکر ومفسر و  مورخ و شاعر و خطیب علامہ طالب جوہری صاحب قبلہ و کعبہ کی خبر ارتحال علمی و مذہبی حلقوں کے لئے نہایت مصیبت انگیز ہے  اورآپ کی ذات مجالس و منبر و علمی محافل کی زینت تھی، آپ کے وجود بابرکت سے قرآنی آیات کی تفسیر کے علاوہ مختلف موضوعات پر دسیوں کتابیں اسلامی دنیا کو میراث میں ملی ہیں، خداوند عالم سے دعا ہے کہ آپ کے  باقیات الصالحات کے صدقے میں مرحوم کے درجات میں بلندی عطا کرے اور تمام بازماندگان و علماء و فضلاء و طلاب کرام کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

سید کاظم رضوی 
علامہ رضوی فاونڈیشن
بنیاد اختر تابان
قم المقدسه

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .