۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ طالب جوہری

حوزہ/معروف عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے۔ علامہ طالب جوہری کئی روزسےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برصغیر کے ممتاز عالم دین و خطیب اور مفسر قرآن علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے۔ علامہ طالب جوہری کئی روزسےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اہلخانہ کے مطابق طالب جوہری کونجی اسپتال میں وینٹی لیٹرپررکھاگیاتھا۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے قبلہ کے خانوادہ اور عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

علامہ طالب جوہری گزشتہ 15 روز سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علا ج تھے ۔
علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پید اہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا محمد مصطفی جوہر سے حاصل کی ۔ مولانا مصظفیٰ جوہر ایک مایہ ناز عالم دین تھے۔علامہ طالب جوہری اپنے والد مولانا محمد مصطفیٰ جوہر کے ہمراہ 1949 میں پاکستان آئے۔

علامہ طالب جوہری دینی تعلیم کے حصول کیلیے نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں انہوں نے تشیع کے جیدعلماء و مجتہدین بشمول آیت اللہ ابوالقاسم خوئی اور آیت اللہ شہید سید باقر الصدر سے کسب فیض کیا۔ 10 سال نجف میں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1965 میں کراچی تشریف لائے اور دینی مدرسے جامعہ امامیہ کے پرنسپل کے طور پر 5 سال تک اپنی خدمات فراہم کیں۔

علامہ طالب جوہری پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر فہم قرآن سیریز شروع کی اور کافی عرصے اس سے خطاب کرتے رہے۔
علامہ طالب جوہری نے دہائیوں تک کراچی کی مرکزی مجالس عزا نشتر پارک سے خطاب کیا اس کے علاوہ آپ نے پوری دنیا میں ذکر محمد و آل محمد کرنے کا شرف بھی حاصل کیا۔

علامہ طالب جوہری کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں آپ نے تفسیر قرآن بنام احسن الحدیث لکھی۔
اس کے علاوہ دیگر کتابوں میں حدیث کربلا، ذکر معصوم ، نظام حیاتِ انسانی ، خلفائے اثناء عشر، علامات ظہور مہدی شامل ہیں۔

علامہ طالب جوہری ایک ادیب اور شاعر بھی ہیں ، آپ نے مختلف موضوعات پر قڈیدے، مرثیے، نظمیں اور رباعیات کہی ہیں۔علامہ طالب جوہری کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے علامہ طالب جوہری علالت کے سبب مجالس عزا سے خطاب نہیں کر پارہے تاہم آپ کی تقاریر پر مبنی علمی خزانے سے آج بھی لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید محمد حسنین نقوی US 02:30 - 2020/06/22
    0 0
    قبلہ صاحب کی وفات پر ان کے لواحقین کو تغریت پیش کرتا ھوں قبلہ محترم کی خدمات دینی ناقابل فراموش ھے ھماری ملت کا عظیم سرمایہ تھے خداوند بحق معصومین ع علامہ صاحب کی مغفرت فرماے الھی آمین