۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
امین شہیدی/طالب جوہری

حوزہ/علامہ محمد امین شہیدی نے معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغ دین اور ذکرآل محمد کےحوالےسے ایک تاریخ سازشخصیت،ایک عھدایک انسٹیٹیوشن،علامہ طالب جوھری اپنےرب کی بارگاہ میں منتقل ھوگئے۔
مرحوم کاطرز بیان ، علمی نکات، قرآنی معارف سکھانےکا دلنشین اندازمعاشرے کےھرطبقےکےلئے یکساں مفیدتھااورھر فرقہ انھیں توجہ سےسنتاتھا اللہ ان پراپنی رحمت فرمائے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .