۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان

حوزہ/آپ کی تحریر و تقریر کا تحریر کردہ تفسیرِ قرآن میں خطیبانہ نکات اور خطابت تفسیری جواھر سے لبریز ، اب زمانہ ایسے خطیب کو سننے سے  محروم ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ طالب جوہری طاب ثرہ کی رحلت پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان، نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت نامہ کی شکل میں علماء، فقہا ومراجع کرام اور تمام خادمان مکتب اھلبیتؑ و عزادارانِ سید الشہداء کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

باسمہ تعالیٰ

انا للہ وانا الیہ راجعون

موت العالِم موت العالم

الوداع اے جوہرِ علم و خطابت الوداع 

 علامہ طالب جوھری طاب ثراہ کی  وفاتِ حسرت آیات یقیناً عالمِ اسلام کا عظیم نقصان ہے۔

آپ کی رحلت کے ساتھ عالمانہ و مستدلانہ خطابت کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ہے، عروسِ بلاغت کی چوڑیاں ٹھنڈی ہوگئیں، نگارِ حرف و حکایت کی نبضیں ڈبوب گئیں، خطابت کی رگوں میں خون جم گیا، الفاظ کی پنکھڑیاں ٹوٹ گئیں 
کیا کہنا آپ کی تحریر و تقریر کا تحریر کردہ تفسیرِ قرآن میں خطیبانہ نکات اور خطابت تفسیری جواھر سے لبریز ، اب زمانہ ایسے خطیب کو سننے سے  محروم ہوگیا۔

آج اس عظیم صدمۂ جانکاہ کے پُر درد موقع پر حضرت بقیة اللہ الاعظم (روحی لتراب مقدمہ الفداء) علماء، فقہا ومراجع کرام اور تمام خادمان مکتب اھلبیتؑ و عزادارانِ سید الشہداء کی خدمت میں تسلیت عرض ہے۔

خداوند کریم انھیں اھل بیت عصمت وطہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

منجانب: مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .