۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ناصر عباس/طالب جوہری

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری کی رحلت اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔
ملکی عوام ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگئی آپ کی علمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔مرحوم نے پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کوششیں کی مجلس وحدت مسلمین کے قائدین و اراکین سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .