۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
بزرگ عالم دین علامہ غلام قمبر کریمی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سندھ کے بزرگ عالم دین ،جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کےسابق صدر، مدرسہ خاتم النبیین بھٹ شاہ کےمؤسس وپرنسپل عالم با عمل حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سندھ کے بزرگ عالم دین ،جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کےسابق صدر، مدرسہ خاتم النبیین بھٹ شاہ کےمؤسس وپرنسپل عالم با عمل حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی انتہائی شفیق اور باعمل عالم دین تھے ، سرزمین اولیاءسندھ میں دینی علوم کی ترویج اور مکتب آل محمد ؐ کےپرچارکیلئے انہوں اپنی حیات صرف کردی ۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ان کے انتقال کو مکتب تشیع کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہ کہ مرحوم کی دینی وعلمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے مرحوم علامہ غلام قمبر کریمی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .