۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کی منور حسن

حوزہ/علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سید منور حسن کے صاحب زادے سے اظہار تعزیت۔

انھوں نے کہا کہ سید منور حسن کا ملک سیاست میں اہم کردار رہا، سید منور حسن بااخلاق شخصیت تھے اور سید منور حسن کے خانوادے، لواحقین، امیر جماعت اسلامی سمیت تمام احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ منور حسن نے قومی وحدت کے فروغ میں نمایاں خدمات سر انجام دیں، مرحوم ایک دور اندیش مذہبی و سیاسی رہنما تھے، منور حسن کا انتقال اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے لیے کارکنان کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے، سابق امیر جماعت اسلامی کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .