۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے

حوزہ/ سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے، منور حسن کئی دنوں سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے، منور حسن کئی دنوں سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

منور حسن نے ابتدائی تعلیم جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی جب کہ جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات میں”ایم اے“ کے امتحانات پاس کیے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .