۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حافظ محمد ادریس

حوزه/جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔جماعت اسلامی نے دوسرے مذاہب کی عبادتگاہوں کے احترام کوہمیشہ ترجیح دی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔جماعت اسلامی نے دوسرے مذاہب کی عبادتگاہوں کے احترام کوہمیشہ ترجیح دی ہے ۔ہمارے کارکنوں نے کورونا وبا کے دوران مساجد کے ساتھ ساتھ مندروں ،چرچز اور گورودواروں میں بھی سینی ٹائزر سپرے کیا۔مگر ایک طرف بھارت میں پانچ سو سال قدیم بابری مسجد کو شہید کردیا گیا اور مودی بابری مسجد کی جگہ پررام مندر تعمیر کروارہا ہے اور ہمارے بے حس حکمران ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو خیر سگالی کا پیغام دینے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں مندر تعمیر کررہے ہیں۔شریعت مسلمانوں کے ٹیکس سے اقلیتوں کی عبادت گاہیں تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ مودی اسلام دشمنی میں تمام حدیں پھلانگ چکا ہے ۔گجرات کے قصائی نے اب پورے بھارت میں مسلمانوںکی زندگی اجیرن کردی ہے ۔کشمیر میں مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام جاری ہے اور بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوںکی آبادیوںپر حملے کرکے ان کی بستیاںجلارہے ہیں ،مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے ۔مسجدوں کو مندروں میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں اور مسلمانوں کو بھارت سے بے دخل کرنے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے مگر ہمارے حکمران یہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھارت سے مرعوب ہیں اور چند ہندوﺅں کیلئے مندر کی تعمیر کی جارہی ہے حالانکہ علاقے میں چھ مندر پہلے سے موجود ہیں جن کی مرمت کراکے انہیں عبادت کے قابل بنایا جاسکتا ہے ۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اب قوم کو بھی غیر جانبداری اور لمبی تان کر سونے کے رویے کو ترک کرکے اپنے دین کو بچانے اور پاکستان کی اسلامی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے اٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن کی بانسری بجانے والے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیر ی بہنوںکی عزتیں تار تار ہوتی کیوں نہیں دیکھ رہے ،بدقماش حکمران کب جاگیں گے اور عوام ایسے ظالم و جابر اور دین سے بے بہرہ لوگوں کو کب تک اپنے اوپر مسلط رکھیں گے ۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .