حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے صدر مطلوب اعوان قادری، جعفر یہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ عبد الخالق فریدی، معروف خطیب علامہ سجاد شبیری اور پائیلر کے چیئر مین کرامت علی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اسلام آباد میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا لگانے اور اسرائیل کی حمایت میں پراپیگنڈا کو پاکستان کی سالمیت کے لئے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں اسلام آباد میں ایک پاکستانی صہیونی کو دکھایا گیا ہے جس نے اسلام آباد میں اسرائیلی جھنڈا لگا رکھا تھا اور اسرائیل کی حمایت میں پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف تھا ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت اراکین پارلیمنٹ سے اس معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس طرح کی سرگرمیاں پاکستان کی سالمیت اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو نظریاتی بنیادوں پر حاصل کیا گیا ہے اور ایٹمی طاقت رکھتا ہے جبکہ اسرائیل پاکستان کی سالمیت کے خلاف مسلسل ہندوستان کی مدد کررہا ہے اور اب پاکستان کی حدود میں اس طرح کی مشکوک سرگرمیاں خطرے کی گھنٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حساس ادارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعہ کے خلاف فوری نوٹس لیں اور کارروائی کریں ورنہ بعد ازاں اسرائیل نواز دنیا بھر کے ادارے ان کی حمائت میں فعال ہوکر پاکستان پر دباو ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں اس واقعہ کے بعد شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

حوزه/مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اسلام آباد میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا لگانے اور اسرائیل کی حمایت میں پراپیگنڈا کو پاکستان کی سالمیت کے لئے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں اسلام آباد میں ایک پاکستانی صہیونی کو دکھایا گیا ہے جس نے اسلام آباد میں اسرائیلی جھنڈا لگا رکھا تھا اور اسرائیل کی حمایت میں پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف تھا ۔
-
اسلام آباد میں سمینار/صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، مقریرین
حوزہ/فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ادارہ مطالعات سیاسی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد فلسطین سمیت دنیا بھر…
-
پھولوں کا شہر پشاور بارود سے چھلنی
حوزہ/ انجمن انقلاب مہدیانڈیا اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کو غیر انسانی اور غیر اسلامی قراردیتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کا ٹھوس مقابلہ کرنے پر تاکید…
-
جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تحقیق :
یکساں قومی نصاب اور شیعہ مکتب کے تحفظات پر اہم اجلاس
حوزہ/ معروف کالم نگار محترم نذرحافی نے موضوع پر بہترین اور سیرحاصل گفتگو کی، اجلاس کےاختتام پر اسالیب نگارش اور ابلاغ عامہ کی ورکشاپ میں اچھی کارکردگی…
-
عبادات اور مذہبی رسومات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے تاہم خطرات کے پیش نظر لچک بھی موجود ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔امت مسلمہ اپنے…
-
کراچی میں "تکریم شہدائے مقاومت و محافظان حرم اہل بیت (ع)" سمینار منعقد
حوزہ/جامعۃ المصطفی کراچی اور ہئیت علماء امامیہ و آئمہ مساجد اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین ع ٹرسٹ کے تعاون سے تکریم شہدائے مقاومت و محافظین حریم اہل…
-
-
فلسطین کاز کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے؛ سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
حوزہ/ اجلاس میں آزادی فلسطین کی جدوجہد میں مصروف عمل استقامتی تحریکوں حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ، القسام اور القدس بریگیڈ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے گذشتہ…
-
اسرائیل، مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور
حوزہ/سنہ 2000ء میں جب اسرائیل لبنان سے اپنا تسلط ختم کرکے اس حال میں فرار ہوا کہ اپنا سارا فوجی ساز و سامان تک جنوبی لبنان کے علاقوں میں چھوڑ گیا۔ اس عظیم…
-
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا انتقال، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس
حوزہ/ پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔
-
سردار تنویر خان کے اسرائیلی حمایت کے بیان پر شدید ردعمل اور مذمت؛
مسئلہ فلسطین چند عرب ریاستوں کا نہیں بلکہ مسلم اُمّہ اور پوری انسانیت کا مسئلہ ہے
حوزہ / پاکستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے عناصر کو پاکستان میں معاف نہیں کیا جائے گا۔
-
احکام اسلامی| روزہ کی نیت
حجۃ الاسلام سید عباس مہدی
-
علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان:
پاکستان کے نام پر اسرائیل جانے والے وفد نے آئین پاکستان سے انحرافی کی ہے
حوزہ/ علماء کرام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نام پر اسرائیل جانے والے وفد نے آئین پاکستان سے انحرافی کی ہے اور پاکستانی تشخص کو خراب کرنے کی سازش کی ہے،…
-
ماہ مبارک رمضان میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے،علامہ باقرعباس زیدی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقعہ…
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات، ایران-پاک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ…
-
احکام اسلامی | روزہ کی حالت میں اللہ اور رسول (ص) پر جھوٹ باندھنا
حجۃ الاسلام عباس مہدی حسنی
-
احکام اسلامی| ماہ مبارک رمضان میں مجنب کا حکم
حوزہ/ ماہ مبارک رمضان میں مجنب کا حکم |حجۃ الاسلام سید عباس مہدی حسنی
-
کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد
حوزہ/ یکجہتی فلسطین کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔
-
اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے،حافظ محمد ادریس
حوزه/جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔جماعت اسلامی نے دوسرے مذاہب کی عبادتگاہوں…
آپ کا تبصرہ