۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ یکجہتی فلسطین کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

یکجہتی فلسطین کانفرنس سے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء سینیٹر تاج حیدر، پاکستان مسلم لیگ (ف) کے سینیئر رہنماء سردار عبدالرحیم، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، معروف اسکالر ڈاکٹر عالیہ امام، حافظ امجد، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق جعفری، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راؤ کامران، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء صادق شیخ، کرامت علی، علامہ امین انصاری، پیر صاحبزادہ عمران نقشبندی، علامہ عبدالخالق فریدی، پیر سید اشرفی، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما سید شبر رضا، جمشید حسین، بشیر سدوزئی، ہندو اسکالر منوج چوہان، سکھ برادری کے انیل سنگھ، فیصل بلوچ، ملک طاہر اعوان، قاری عبدالوحید یونس، ماہی علی، ساجد مسعود اور دیگر نے کانفرنس میں شریک کی اور خطاب کیا۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔ کانفرنس کے اختتام پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شہداء اور مرحوم سرپرست اراکین بشمول مظفر احمد ہاشمی، شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری، شہید عدیل عباس، سابق وفاقی وزیر سینیٹر رحمان ملک اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .