۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
کراچی میں "خوبصورت ایران" کے موضوع پر ایرانی سیاحتی مقامات کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں "خوبصورت ایران" کے موضوع پر ایرانی سیاحتی مقامات سے آشنائی کے بارے میں کانفرنس منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے ایران کے سیاحتی مقامات سے آشنائی کی غرض سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والی 170 سے زائد ٹورزم ایجنسیز نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل کے علاوہ بعض غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر برائے توانائی، پلاننگ اور ترقیاتی امور سید ناصر علی شاہ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو زبیر موتی والا تھے۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے اس موقع پر کہا: پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحتی شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: صوبہ سندھ اور ایران کے درمیان کئی ثقافتی اور سیاحتی مشترکات ہیں جن کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .