۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی قونصل جنرل کراچی سے تعزیت

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی کی کراچی ایرانی قونصلیٹ آمد قونصل جنرل محترم حسن نوریان سے تعزیت کی اوریادگار کی کتاب پر اپنے تصورات بھی تحریر کئے۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حٖفظہ اللہ نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ آمد قونصل جنرل محترم حسن نوریان سے ملاقات کی اور شہدائے خدمت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی قونصل جنرل کراچی سے ملاقات اور اظہار تعزیت

رپورٹ کے مطابق ان کے ہمراہ موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے صوبہ سندھ کی طرف سے تعزیتی لیٹر بھی پیش کیا۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی، مسئول شعبہ تبلیغات دفتر قائد ملت نجف اشرف مولانا مجیر محمد میثمی اور کراچی ڈویژن کے ذمہ داران، کارکنان بھی ہمراہ موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی قونصل جنرل کراچی سے ملاقات اور اظہار تعزیت

بعد ازاں مرکزی سیکرٹری جنرل نے یادگار کی کتاب پر اپنے تصورات بھی تحریر کیئے اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی قونصل جنرل کراچی سے ملاقات اور اظہار تعزیت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .