۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
شام میں دہشتگردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

حوزہ/ ملزم حبیب الرحمٰن کا تعلق بورے والا سے ہے، جو کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی کے ریاض بسرا گروپ سے منسلک اور دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شیعہ ٹارگٹ کلر کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد حبیب الرحمٰن کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لشکر جھنگوی کا مطلوب دہشت گرد سعودی عرب سے گرفتار

پاکستانی ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کے عملے نے تخریب کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے کراچی ایئر پورٹ منتقل کیا گیا ہے۔

ملزم راؤ حبیب الرحمٰن پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ فتح شاہ وہاڑی میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف 2014ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

پاکستانی ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے، گرفتار ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

پاکستانی ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ملزم کی گرفتاری پر این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لیے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے یہ ہدایت بھی کی کی ہے کہ سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .