۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
پاکستانی آرمی چیف جنرل کا ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلی فون پر رابطہ

حوزہ / پاکستانی آرمی چیف نے ایرانی فوج کے چیف سے رابطہ کیا اور شہید ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مرحوم سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ آرمی چیف کا ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف نے 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر حکام پر افسوس کا اظہار کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں سمیت دیگر ساتھی افراد کے انتقال پر دلی افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا: ایرانی صدر اور وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، پاک فوج کے تمام رینکس شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے دعاگو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .