۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی

حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: ایمانداری ہمیشہ کام اور حکومتی امور میں شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کا سب سے اہم اصول رہا اور انہوں نے کبھی بھی صداقت و دیانتداری کو سیاست کے لیے قربان نہیں کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کے صوبہ کردستان میں گفتگو کے دوران ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ مصطفی شیرزادی نے حجت الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا: شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی بنیادی اور اہم ترین فکر نظام اسلامی اور انقلاب کی ترقی کے لیے ملتِ ایران کی خدمت کرنا تھی۔

شہید رئیسی نے کبھی سیاست کے لیے اپنی صداقت و ایمانداری کو قربان نہیں کیا

مریوان شہر کے امام جمعہ نے کہا: اپنے قول و فعل میں صداقت و دیانتداری شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی ایک اور اہم خصوصیت تھی۔

انہوں نے مزید کہا: شہید رئیسی اپنے کام اور حکومتی امور کی انجام دہی میں ہمیشہ ایمانداری کو سب سے مقدم رکھتے تھے۔

اس اہلسنت عالم دین نے مزید کہا: ہم سب نے عملی طور پر مشاہدہ کیا کہ شہید رئیسی ملت ایران اور تمام نسلوں اور مذاہب کے بارے میں ایک جامع نظریہ رکھتے تھے اور سب کو ایک نظر سے دیکھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: بدعنوانی اور امتیازی سلوک کے خلاف جنگ شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کا طرۂ امتیاز تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .