اہلسنت عالم دین
-
دشمن ہماری دینی اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے: امام جمعہ پاوہ
حوزہ/ ایران کے شہر پاوہ کے اہلسنت امام جمعہ، مولوی ملا قادر قادری نے کرمانشاہ میں نماز کی اہمیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں لوگوں کے عقیدے کی کمزوری ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس کے باعث دینی اقدار کی حفاظت کا معاملہ اور بھی حساس ہو گیا ہے۔
-
تصاویر/ عراق کے سنی علماء کے سربراہ کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات
حوزہ/ عراق کے سنی علماء کے سربراہ شیخ خالد الملا نے سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات کی۔
-
لبنان پر جارحیت کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے: علمائے اہلسنت لبنان
حوزہ/ بیروت میں "انجمن اسلامی تبلیغ و گفتگو" کے سربراہ شیخ محمد خضر نے تحریک امت لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ عبداللہ جبری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی اہمیت اور غزہ و لبنان پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی گئی۔
-
مسلمانوں کے عقائد کو کمزور کرنا دشمنان اسلام کا اہم ترین ہدف ہے: مولوی کلشی نژاد
حوزہ/ ارومیہ کے اہل سنت امام جمعہ ، مولوی مامد کلشی نژاد نے کہا کہ دشمنان اسلام کا ایک اہم ترین منصوبہ مسلمانوں کے عقائد کو کمزور کرنا ہے، اس مقصد کے تحت وہ انتہا پسند اور تکفیری گروہوں کو پیدا کرتے ہیں تاکہ شیعہ اور اہل سنت کے مقدسات کی توہین کریں۔
-
دارالعلوم اہل سنت فیض الاسلام میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر تقریب کا انعقاد:
قرآن سبھی قوموں کے لیے نور ہدایت ہے: مولانا ابرار احمد علیمی
حوزہ/دارالعلوم اہل سنت فیض الاسلام کمہریا پوسٹ لہرا ضلع سدھارتھ نگر کے دو بچوں محمد فیضان ابن نور العین مقام مہنوا پوسٹ کڑجا ، سدھارتھ نگر اور محمد مشرف ابن محمد اعظم مقام کمہریا نے قرآن مجید حفظ کر لیا، اس موقع پر بعد نمازِ جمعہ دارالعلوم میں تعلیمی بیداری و دعائیہ تقریب کے نام سے ایک خوب صورت جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقائی علماء و سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بچوں اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔
-
مولوی عبد الرحمن خدائی:
شہید رئیسی کی روش اور کام کرنے کا طریقہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہئے
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں شہید رئیسی کی راہ و روش کو فراموش نہیں ہونے دینا چاہئے کیونکہ اس عظیم شہید نے اپنے آپ کو ایرانی قوم بالخصوص محروم اور سرحدی صوبوں جیسے کردستان، سیستان اور بلوچستان اور دیگر کم مراعات یافتہ علاقوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
-
اہلسنت عالم دین:
شہید رئیسی نے کبھی سیاست کے لیے اپنی صداقت و ایمانداری کو قربان نہیں کیا
حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: ایمانداری ہمیشہ کام اور حکومتی امور میں شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کا سب سے اہم اصول رہا اور انہوں نے کبھی بھی صداقت و دیانتداری کو سیاست کے لیے قربان نہیں کیا۔
-
صہیونیوں کا اصل مقصد غزہ کے لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے: اہل سنت عالم دین
حوزہ/ مولوی عبد الرحمن خدائی نے کہا: افسوس کا مقام ہے کہ اسلامی ممالک کے بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ غزہ کے مسئلے کا حل صہیونیوں کے ساتھ بات چیت ہے، یہ ایک بے ہودہ فکر ہے، کیونکہ صہیونیوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اوقر وہ غزہ کے لوگوں کو تباہ و برباد کر دینا اور صفحہ ہستی سے مٹا دینا ہے ۔
-
مسلمانوں کا اتحاد ہی غزہ میں نسل کشی کو روک سکتا ہے: اہلسنت عالم دین مولوی عبدالرحمن خدائی
حوزہ/ شہر بانہ کئ امام جمعہ نے کہا:جب تک اسلامی ممالک کے درمیان حقیقی معنوں میں اتحاد نہیں ہو جاتا، ہمیں بالکل بھی امید نہیں رکھنی چاہئے کہ صہیونی اسلامی ملک میں قتل و غارت سے رکنے والے ہیں۔
-
آج امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی اسلام کے خلاف محاذ آرا ہیں: مولوی خدائی
حوزہ/ شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر حملہ ایک طرح سے اسرائیل کی ہمہ گیر حمایت ہے، لہٰذا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی، امریکی اور برطانوی حکومت فلسطینی قوم اور عالم اسلام کے خلاف ایک محاذ پر اکٹھا ہو گئے ہیں ۔
-
کشمیر میں مبلغ دین اسلام میر سید علی ھمدانی کی شان میں گستاخی
حوزہ/ کشمیر کے اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے عالم ڈاکٹر منظور نے اپنے بیان میں معین الدین چشتی اور محسن کشمیر میر سید علی کی شان میں گستاخی کی۔
-
اسلامی ممالک کی سنجیدہ مداخلت ہی غزہ کے عوام کو بچانے کا واحد راستہ ہے: اہلسنت عالم دین
حوزہ/ ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا:ان 80 دنوں میں صیہونی حکومت نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اس نے کسی بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہیں کی ہے لہذا غزہ اور فلسطین کے عوام کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس مسئلے میں اسلامی ممالک سنجیدگی کے ساتھ مداخلت کریں۔
-
ایرانی سنی عالمِ دین؛
کتب اہل سنت میں، حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کی خوشخبری موجود ہے
حوزہ/ ایرانی معروف سنی عالمِ دین مولوی محمد روحانی نے کہا کہ اہل سنت کی متعدد کتب میں حضرت مہدی (عج) کا نام، موعود کی صفت کے ساتھ آیا ہے اور آنحضرت کے ظہور کی خوشخبری دی گئی ہے۔
-
صیہونی حکومت مسلمانوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہے: اہل سنت عالم دین
حوزہ/ ایران کے شہر بندر عباس میں واقع محلہ سورو کے امام جمعہ نے شیخ فہیمی نے کہا: صیہونی غاصب حکومت نے آج مسلمانوں کے ساتھ اپنی دشمنی ظاہر کو ظاہر کر دیا ہے لیکن وہ مسلمانوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہے۔
-
پاکستان میں دفاعِ اہلبیت جُرم بن گیا؛ اہلسنت مفتی ابرار بخاری جعلی مقدمہ میں گرفتار
حوزہ/ مفتی ابرار بخاری سوشل میڈیا پر حضرت ابو طالب کے شان اقدس کے دفاع میں تحریریں بھی قلمبند کرتے تھے۔ جوناصبی گروہ کو ناگوار گزرا اور گھناونی سازش میں قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔
-
اہل سنت عالم دین:
آئیں سب مل کر "امتِ واحدہ" کی تشکیل کی کوشش کریں
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: ہم سب کو قرآن کی ہدایات کے مطابق "امتِ واحدہ" کی تشکیل کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ اسلامی معاشرے میں امت کا اتحاد ہی اسلام کی ترقی اور دشمنوں کے خلاف مزاحمت کی بنیاد ہے۔
-
قرآن کریم کی بے حرمتی پر روس کے مذہبی رہنماؤں کا سخت رد عمل
حوزہ/ روس کے متعدد مفتیوں نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنا یورپی معاشرے کے زوال اور بے دینی کی دلیل ہے جو کہ توہین کو جمہوریت کا نام دیتا ہے۔
-
تہران میں عالم دین پر حملہ کرنے والا گرفتار
حوزہ/ تہران میں رودکی اسٹریٹ (خیابان رودکی) پر پیر کے روز ایک عالم پرکسی تیز دھار چیز سے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
-
ہر وہ آواز جو امت میں اختلاف ڈالے اور فلسطین کے حق میں نہ ہو اس سے سازش کی بو آتی ہے: عراقی عالم دین
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جواد الخالصی نے کہا: کوئی بھی ایسی جنگ جو فلسطین کے دفاع میں نہ ہو وہ مشکوک جنگ ہے اور کوئی بھی آواز جو امت کے درمیان اختلافات کی بات کرے اور فلسطین کا ذکر نہ کرے اس سے سازش کی بو آتی ہے۔
-
امام جمعہ شہر سیراف:
ایران کے شہر سیراف کے اہلسنت عید کے چاند کے سلسلے میں رہبر معظم کے تابع ہیں
حوزہ/ برادران اہلسنت بھی رہبر معظم کے اعلان کے ساتھ ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں، اسی حساب سے روزہ رکھا جاتا ہے اور جب بھی رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے شوال کے چاند کا اعلان ہوتا ہے اسی دن عید فطر ہوتی ہے۔
-
ڈاکٹر شریف شحاتہ مصری اسکالر :
پیغمبر اکرم (ص) نے اچھا اخلاق اپنانے اور جنگ و جدل سے دور رہنے کی نصیحت کی ہے
حوزہ / مصر کے سماجی و اسکالر ڈاکٹر شریف شحاتہ نے کہا: 15 شعبان کی رات شب قدر ہے کہ جس میں خداوند متعال رزق و روزی میں اضافہ کرتا ہے اور گناہوں کو بخش دیتا ہے۔
-
نیمہ شعبان، گناہوں کی بخشش اور دعاؤں کے قبول ہونے کی رات ہے: جامعۃ الازہر کے عالم دین
حوزہ/ مصطفی عبد السلام نے کہا: ۱۵ شعبان کی شب کو شب قدر کہا جاتا ہے، اسی دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بخوشی خدا سے کہا تھا کہ کعبے کو ہمارا قبلہ بنا دے، اور یہ دن فرشتوں کے لئے عید کا دن ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور یہ رات گناہوں کی بخشش کی رات ہے۔
-
سعودی عرب میں ایک اور مبلغ کو سزائے موت
حوزہ/ ایک انگریزی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے ملک کے مشہور مفکر ’عواد القرنی‘ کو ان کے ٹوئٹر، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام اکاؤنٹس ہیک کرکے اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے۔
-
اہلسنت عالم دین مولوی عبدالواحد ریگی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید
حوزہ/ ایران کے شہر ’خاش‘ میں مسجد امام حسین (ع) کے سنی امام مولوی عبدالواحد ریگی، جو کہ علاقے اور صوبہ سیستان کے سرکردہ مولویوں میں سے ایک تھے، بلوچستان میں جمعرات کی سہ پہر نامعلوم افراد نے اغوا کر کے شہید کر دیا۔
-
ایران میں اہلسنت عالم دین مولوی محمد امین راستی:
ایران دشمن عناصر ملک میں نسلی اور مذہبی تصادم کی تلاش میں ہے
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: دشمن ملک میں بین المذاہب اور مختلف قومیتوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے اور اس مذموم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اندرونی اور بیرونی اپنے تمام عناصر اور ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہا ہے۔
-
غدیر کے واقعہ سے کوئی انکار نہیں کر سکتا؛ اہلسنت عالم دین
حوزہ/ ماموستا شیرزادی نے کہا:: غدیرخم کا واقعہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اسے اتحاد المسلمین کی بنیاد اور مرکز قرار دیا جا سکتا ہے۔
-
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی سانحہ پشاور کی مذمت، دکھ کا اظہار؛
پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے
حوزہ/ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں ہونیوالے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے۔
-
ہزاروں بے گناہوں کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد عناصر کو کوئی بھی مسلک قبول نہیں کرتا، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر: اہل سنت علماءاور جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ امن دشمن تکفیری عناصر کو اپنی ترجمانی کی اجازت نہ دیں۔ ہمیشہ کی طرح اپنے موقف کو احسن انداز میں پیش کرتے رہیں۔ امن وامان کے ذمہ دار ریاستی ادارے بھی کالعدم دہشت گرد عناصر کی شرانگیزی کا نوٹس لیں۔
-
"فاطمة بضعة منّی" کے متعلق آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کا بیان
حوزہ/ آیت اللہ سبحانی نے کہا: ایک اہلسنت عالم دین نے اس حدیث "فاطمة بضعة منّی" سے استدلال کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پیغمبروں کی تمام خواتین اور بعد میں آنے والی خواتین سے افضل ہیں"۔ وہ کہتے ہیں "جزء کا حکم وہی کل کا حکم ہے۔ تو پس "کل" پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہیں جو اشرف الموجودات ہیں اور" جزء" حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں اور "جزء" کا حکم وہی ہے جو "کل" کا ہوتا ہے۔
-
معروف اہلسنت عالم دین مولانا یوسف اصلاحی کا انتقال
معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی صاحب کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے نوئیڈا کے فورٹیز ہسپتال میں رات تقریبا ایک بجے آخری سانس لی۔