۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
دار العلوم فیض الاسلام ہند

حوزہ/دارالعلوم اہل سنت فیض الاسلام کمہریا پوسٹ لہرا ضلع سدھارتھ نگر کے دو بچوں محمد فیضان ابن نور العین مقام مہنوا پوسٹ کڑجا ، سدھارتھ نگر اور محمد مشرف ابن محمد اعظم مقام کمہریا نے قرآن مجید حفظ کر لیا، اس موقع پر بعد نمازِ جمعہ دارالعلوم میں تعلیمی بیداری و دعائیہ تقریب کے نام سے ایک خوب صورت جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقائی علماء و سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بچوں اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالعلوم اہل سنت فیض الاسلام کمہریا پوسٹ لہرا ضلع سدھارتھ نگر کے دو بچوں محمد فیضان ابن نور العین مقام مہنوا پوسٹ کڑجا ، سدھارتھ نگر اور محمد مشرف ابن محمد اعظم مقام کمہریا نے قرآن مجید حفظ کر لیا، اس موقع پر بعد نمازِ جمعہ دارالعلوم میں تعلیمی بیداری و دعائیہ تقریب کے نام سے ایک خوب صورت جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقائی علماء و سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بچوں اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔

قرآن سبھی قوموں کے لیے نور ہدایت ہے: مولانا ابرار احمد علیمی

اس موقع پر حافظ و قاری نیاز احمد نظامی استاذ دارالعلوم ہذا نے کہا کہ یہ دارالعلوم اور قوم کی ترقی و پیشرفت کے لیے نتیجہ خیز خبر ہے کہ دارالعلوم اپنے مشن کے تحت پر زور طریقے سے گامزن ہے اور یہ ہم سبھی لوگوں کے لیے شادمانی کی بات ہے کہ آج دارالعلوم کے دو طلباء نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کی۔ حفظ قرآن مجید یہ عظیم سعادت کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید یہ ایک واحد ایسی کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لے لی ہے ۔ اس کے حروف ، حرکات و سکنات وغیرہ میں ذرہ برابر تغیر و تبدل نہیں کی جاسکتی اور یہ حفاظ کرام اس کتاب کی حفاظت کے واسطے خدا کی عطا کردہ بہترین نعمت ہیں۔

قرآن سبھی قوموں کے لیے نور ہدایت ہے: مولانا ابرار احمد علیمی

اللہ تعالیٰ نے حفاظ کے سینوں میں قرآن پاک کو محفوظ کر رکھا ہے، قابل مبارکباد ہیں یہ حفاظ اور ان کے والدین و متعلقین و خاندان کہ کل میدان محشر میں ان کے سروں کو نور کے تاج سے سنوارا جائے گا ۔ دونوں جہان کی سرخروئی اللہ تعالیٰ اس کتاب کے صدقے میں حفاظ کو عطا کرتا ہے اور یہ بدیہی بات ہے کہ جو بھی شخص قرآن کی تعلیمات سے وابستہ ہوگا، وہ دونوں جہان کی کامیابی حاصل کرے گا۔ مزکورہ خیالات کا اظہار دارالعلوم کے استاد مولانا ابرار احمد علیمی نے کیا۔

اس موقع پر موضع کے علماء سمیت خازن ادارہ و اراکین محمد عزیز، حاجی رحمت علی، بہاؤ الدین، محمد نعیم انصاری اور عتیق اللہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .