۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا معروفی

حوزہ/لکھنؤ کے مشہور چھوٹے امام باڑہ، حسین آباد میں ۲ سال سے رات 8:15 بجے عشرہ مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عشرۂ مجلس سے مولانا عقیل عباس معروفی صاحب خطاب کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ کے مشہور چھوٹے امام باڑہ، حسین آباد میں ۲ سال سے رات 8:15 بجے عشرہ مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عشرۂ مجلس سے مولانا عقیل عباس معروفی صاحب خطاب کر رہے ہیں۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ کیا واقعاً اس بات کو تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ جس رسول نے رسالت الٰہیہ کی تبلیغ مین تمام رنج و علم اٹھائے، کاٹوں بھرے دشوار راستے تئے کیے، طرح طرح کی سختیاں اور اذیتیں برداشت کیں اور کسی چھوٹے سے چھوٹے حکمِ الٰہی کو بیان کرنے سے گُریز نہیں کیا تو اتنے بڑے مصلے، مصلے خلافت کو کیسے چھوڑ سکتا ہے اور مسلمانوں کا رہنماء، رہبر اور خلیفہ اور امام معیّن کیے بغیر کیسے لوگون کو ان کے حال پر چھوڑ کر دنیا سے چلا جائے؟۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .