عشرۂ محرم الحرام
-
دُنیا بھر کی طرح یونان میں بھی عشرہ محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا+رپورٹ
حوزہ/دُنیا بھر کی طرح یونان میں بھی عشرۂ محرم الحرام بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، اِس سلسلے میں یونان کے مختلف شہروں میں دس روزہ دینی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی عشرۂ مجالس یورپ کے قدیمی امام بارگاہ عزاخانہ گلزارِ زینبؑ پیریا میں منعقد ہوا۔
-
صدرِ اصغریہ ویلفئیر سوسائٹی بلتستان:
تحریک کربلا شعور، حریت، خودداری، جرأت، شجاعت، ایثار وقربانی اور صبر و انقلاب کا مکمل فلسفہ ہے
حوزہ/کاچو ولایت علی خان صدرِ اصغریہ ویلفئیر سوسائٹی طولتی کھرمنگ نے گیارہویں محرم الحرام کی مجلس کے موقع پر حسینی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معرکہء کربلا محض ایک واقعہ نہیں، بلکہ شعور، حریت، خودداری، جرأت، شجاعت، ایثار وقربانی اور صبر و انقلاب کا مکمل فلسفہ ہے۔
-
کویت میں عشرۂ مجالس سے پاکستان کے معروف عالم دین مولانا سید احمد اقبال رضوی کا خطاب+تصاویر
حوزہ/ مسجد شعبان سالمیہ کویت میں شہدائے کربلا کی عزاداری کے سلسلے میں جاری عشرہ سے حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی آف پاکستان خطاب کر رہے ہیں۔
-
محرم امن و اتحاد کا پیغام دیتا ہے، مولانا جاوید حیدر زیدی
حوزہ/پنجتنی امام بارگاہ، احمدآباد گجرات میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران لکھنؤ کے عالمِ دین مولانا جاوید حیدر زیدی نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں امن و محبت اور اتحاد کی بات کی جائے، کیونکہ اسلام امن و محبت اور ایک دوسرے کے احترام کی بات کرتا ہے۔
-
کیا رسولِ خدا اُمت کو بنا کِسی امام کے چھوڑ کر چلے گئے: مولانا عقیل عباس معروفی
حوزہ/لکھنؤ کے مشہور چھوٹے امام باڑہ، حسین آباد میں ۲ سال سے رات 8:15 بجے عشرہ مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عشرۂ مجلس سے مولانا عقیل عباس معروفی صاحب خطاب کر رہے ہیں۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
تکفیری عناصر ہمیشہ سے اسلام اور دین کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں
حوزہ / آسٹریلیا کے معروف دینی رہنما علامہ اشفاق وحیدی جو کہ ان دنوں Sweden Stockholm یورپ میں عشرہ محرم الحرام پڑھ رہے ہیں، نے پاک حسینی ایسوسی ایشن کے صدر سید رضا شاہ اور آغا جعفر بھائی کے ساتھ امام علی اسلامک سنٹر کا دورہ اور علماء کرام سے ملاقاتیں کیں۔
-
محرم الحرام ہمارے لیے ایک درس کا مہینہ ہے، حجت الإسلام مولانا محمد ندیم عباس
حوزہ/مرکزی رکن دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان ایران حجت الإسلام والمسلمین مولانا محمد ندیم عباس علوی ہاشمی نے کہا کہ محرم الحرام ہمارے لیے ایک درس کا مہینہ ہے۔
-
امام حسین (ع) کے سجدہ آخر سے عظمت سجدہ سمجھ میں آئی: مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/گجرات، راجولا ہندوستان میں منعقدہ عشرۂ مجالس سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو بعنوان "روح سجدہ" خطاب فرما رہے ہیں۔
-
تصاویر/ دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے عشرۂ محرم الحرام اور جلوس عاشورا کا انعقاد
حوزه/دفترِ نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے حسب سابق امسال بھی محرم الحرام کے عشرے کا انعقاد مسجد اعظم حرم مطہر حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں کیا گیا۔
-
دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے عشرۂ محرم الحرام اور جلوس عاشورا کا انعقاد
حوزه/دفترِ نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے حسب سابق امسال بھی محرم الحرام کے عشرے کا انعقاد مسجد اعظم حرم مطہر حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں کیا گیا۔
-
منبر اہلبیت (ع) اگر تجارت وخیانت سے پاک اور اہل افراد کے ہاتھوں میں ہو تو انقلاب میں دیر نہیں لگتی، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزه/ دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی دسویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ آج ہمارا منبر یرغمال ہے اور اس کو ہدایت و رسالت الٰہیہ کے بجائے تجارت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔
-
اہل بیتؑ سے روگردانی، گمراہی اور ہلاکت کا سبب ہے، مولانا مصطفیٰ علی خان
حوزه/ لکھنؤ۔ امام باڑہ میرن صاحب مرحوم مفتی گنج کا قدیمی عشرۂ مجالس شب میں ٹھیک 9 بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا مصطفٰی علی خان ادیب الہندی خطاب کر رہے ہیں۔
-
آیۂ صلوات میں اللہ تعالیٰ نے چودہ معصومین (ع) کے ساتھ دائمی طور پر متصل رہنے کا حکم دیا ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزه/ دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ جو کچھ کائنات کو اللہ تعالٰی دیتا ہے وہ چودہ معصومین علیہم السّلام کے طفیل دیتا ہے۔
-
شہادتِ علی اصغر، امام حسین (ع) کی حقانیت کا ثبوت ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں محرم الحرام کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم سب کو آزمائش میں مبتلا کریں گے۔ گزشتہ امتوں کا بھی امتحان ہوا ہے اور قیامت تک آنے والی ہر نسل کا امتحان ہوگا۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
قرآن اور اہل بیتؑ کی اتباع میں ہی مسلمانوں کی سربلندی کا راز ہے
حوزہ / معروف عالم دین و خطیب اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما نے عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کربلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
-
محسنِ انسانیت کے غم میں غم منانا؛ احسان مندی کا تقاضہ ہے، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزه/لکھنؤ۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں عشرۂ مجالس صبح ساڑھے سات بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب کر رہے ہیں۔
-
معصوم ابتدائے تخلیق سے ہی علم لدنی کا حامل ہوتا ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزه/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں ماہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے خطاب میں عظمت رسالتؐ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم ابتدائے تخلیق سے ہی عالم ہوتا ہے۔
-
اللہ اور ملائکہ صبح و شام حضرت عباسؑ پر سلام بھیجتے ہیں، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزه/ لکھنؤ؛ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں عشرۂ مجالس صبح ساڑھے سات بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب کر رہے ہیں۔
-
اسلام کا حقیقی چہرہ؛ کربلائے حسینی سے ملتا ہے، علامہ امین شہیدی
حوزه/ پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ امین شہیدی نے راولپنڈی میں عشرۂ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ؛ کربلائے حسینی سے ملتا ہے جہاں جرأت، عقل، استدلال، معنویت اور انسان کی فکری و روحانی ضرورتیں میسر ہیں۔
-
واقعۂ کربلا کے بنیادی ترین عوامل و اسباب میں سے ایک ولایت کا انکار تھا، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
حوزه/ مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ اور سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے قم المقدسہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا کے وقوع پذیر ہونے کے اسباب و عوامل میں سے سب سے اہم ترین سبب یہ تھا کہ لوگوں نے ولایت کا انکار کر دیا تھا۔
-
عزاداری؛ شعائر الہیٰ کے اہم مصادیق میں سے ایک ہے، حجت الاسلام جعفر سبحانی
حوزہ/ جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم المقدسہ کے تحت منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی آٹھویں مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام سبحانی اور حجت الاسلام محمد شریف میر نے خطاب کیا۔
-
قرآن کا لفظی ترجمہ؛ مترجم کی نادانستگی کو آشکار کر سکتا ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا لفظی ترجمہ؛ مترجم کی نادانستگی کو آشکار کر سکتا ہے۔
-
کربلا کے حقائق کو جاننے کیلئے تاریخ اسلام کا غیر جانبداری کے ساتھ مطالعہ ضروری ہے، مولانا عادل فراز نقوی
حوزہ/ مولانا عادل فراز نقوی نے لکھنؤ میں عشرۂ محرم الحرام کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے حقائق کو جاننے کیلئے تاریخ اسلام کا غیر جانبداری کے ساتھ مطالعہ ضروری ہے۔
-
جس کا علم محدود ہو وہ اللہ کا نمائندہ نہیں ہو سکتا، علامہ کلب جواد نقوی
حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین علامہ سید کلب جواد نقوی نے عشرۂ محرم الحرام کی ساتویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کا علم محدود ہو وہ اللہ کا نمائندہ نہیں ہو سکتا۔
-
حضرت علی اکبرؑ صورت و سیرت اور کردار و گفتار میں رسول اکرمؐ کی شبیہ تھے، مولانا مصطفٰی علی خان
حوزه/ لکھنؤ؛ امام باڑہ میرن صاحب مرحوم مفتی گنج کا قدیمی عشرۂ مجالس شب میں ٹھیک 9 بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا مصطفٰی علی خان ادیب الہندی خطاب کر رہے ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر انتظام پاکستان بھر میں عشرہ محرم الحرام کا سلسلہ جاری
حوزہ / پاکستان بھر میں عشرہ محرم الحرام کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے 4 بڑے اضلاع میں 328 مقامات پر عشرۂ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
ولایت علیؑ کے بغیر کوئی بھی عمل قابلِ قبول نہیں، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ ہندوستان علامہ سید کلب جواد نقوی نے لکھنؤ میں عشرۂ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت علیؑ کے بغیر کوئی بھی عمل قابلِ قبول نہیں۔
-
قرآن کی نگاہ میں، مال و دولت کا انسانی زندگی میں اہم کردار ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ بشوی نے انسان کی معنوی ترقی میں مال و دولت کو ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی نگاہ میں، مال و دولت کا انسانی زندگی میں اہم کردار ہے۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
کربلا کا سب سے اہم ہدف امت محمدی (ص) کی اصلاح تھا
حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نواسہ رسول امام عالی مقامؑ کے اہداف و مقاصد کے بارے میں گفتگو اور آگاہی بہت ضروری ہے۔
-
امت کی انفرادی، اجتماعی اور معنوی تربیت، بعثت انبیاء (ع) کا اہم ہدف ہے، حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی
حوزه/ حرم مطهر حضرت معصومه سلام اللہ علیہا قم المقدسہ میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ امت کی انفرادی اور اجتماعی معنوی تربیت، بعثت انبیاء (ع) کا اہم ہدف ہے۔