۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تنزانیہ کے دارالسلام میں عشرہ محرم و جلوس حسینی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حوزہ/دُنیا بھر کی طرح یونان میں بھی عشرۂ محرم الحرام بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، اِس سلسلے میں یونان کے مختلف شہروں میں دس روزہ دینی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی عشرۂ مجالس یورپ کے قدیمی امام بارگاہ عزاخانہ گلزارِ زینبؑ پیریا میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دُنیا بھر کی طرح یونان میں بھی عشرۂ محرم الحرام بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، اِس سلسلے میں یونان کے مختلف شہروں میں دس روزہ دینی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی عشرۂ مجالس یورپ کے قدیمی امام بارگاہ عزاخانہ گلزارِ زینبؑ پیریا میں منعقد ہوا۔

عشرۂ محرم الحرام کی مجالس سے خطیب اہل بیتؑ مولانا فخر عباس علوی نے روح پرور خطاب کیا۔

حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا علیہم السلام کی عظیم اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دارالحکومت ایتھنز سے متصل تاریخی شہر پیریا میں واقع عزاخانہ گلزارِ زینب ؑمیں (46 واں) چھیالیسویں سالانہ عشرۂ محرم الحرام کا انعقاد کیا گیا۔

ایام عزاء کے دوران منعقدہ دس روزہ مجالس نماز باجماعت، ماتم داری، شعائر حسینیؑ کی برآمدگی اور لنگر و ضیافت پر مشتمل تھیں، جبکہ یوم عاشوراء کے موقع پر قدیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تابوت حضرت امام حسینؑ اور علم حضرت ابو الفضل عباسؑ بھی برآمد ہوا اور عزاداروں نے سینہ زنی کی اور نواسہ رسول ؐ امام عالی مقام کو پرُسہ پیش کیا۔

عشرۂ محرم الحرام کے دوران یونان کے مختلف شہروں اور جزائر میں رہنے والے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں مجالس میں شرکت کی۔

یوم عاشوراء کی مناسبت سے منعقدہ مجلس کے آخر میں منتظمین کی جانب سے ملک و ملت کی ترقی کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں اور ریاستی اداروں کے بھرپور تعاون پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .