بدھ 17 جولائی 2024 - 17:29
ہیمبرگ اسلامک سنٹر جرمنی میں عصرِ عاشورا کی مجلس و عزاداری کا انعقاد

حوزہ / جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں موجود ہیمبرگ اسلامک سنٹر میں عصرِ عاشورا کی مجلس و عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیمبرگ اسلامک سنٹر (Islamic Centre of Hamburg) میں عاشورہ حسینی کی مجلسِ عزا سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد ہادی مفتح نے خطاب کیا۔

ہیمبرگ اسلامک سنٹر جرمنی میں عصرِ عاشورا کی مجلس و عزاداری کا انعقاد

حجت الاسلام والمسلمین محمد ہادی مفتح نے مجلس عزا سے خطاب کے دران زیارتِ اربعین کی اہمیت و فضیلت کو بیان کرتے ہوئے حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے قیام میں بیداری کے عنصر کی طرف اشارہ کیا اور اس کے مختلف معانی پر سیرحاصل گفتگو کی۔

عزاداری کے یہ مراسم، جس میں 4000 سے زیادہ حسینی سوگواروں، مردوں، عورتوں اور بچوں نے شرکت کی، ظہرِِ عاشورہ کی نماز باجماعت اور تبرک و نیاز کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

ہیمبرگ اسلامک سنٹر جرمنی میں عصرِ عاشورا کی مجلس و عزاداری کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .