حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں موجود ہیمبرگ اسلامک سنٹر پر جرمن پولیس کےحملے پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا مذمتی بیان حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہیمبرگ اسلامک سنٹر اور مسجد امام علی علیہ السلام پر جرمن پولیس کا حملہ انسانی حقوق کے خلاف اور غیر قانونی ہے، جرمن پولیس کا یہ اقدام مذہبی آزادی کے معیارات کے منافی ہے۔
یہ اسلامک سنٹر معنویت اور معارف دین کے فروغ کے لیے سب سے اہم مراکز میں سے ایک ہے جو کہ انتہا پسندی اور افراطی گروہوں کےکام کو بے اثر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بلاشبہ جرمنی کے اس غلط اور سیاسی فیصلے سے مذہب مخالف رجحانات کو پھر سے جنم لینے کا موقع مل جائے گا، جس سے جرمنی اور یورپ کے مذہبی ماحول کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان مراکز پر جرمن پولیس فورسز کے حملے اور مسلمانوں اور شیعوں پر غیر معقول پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم سفارتی نظام کے ذمہ داروں اور دیگر افراد سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ہیمبرگ اسلامک سنٹر اور مسجد امام علی علیہ السلام کی سرگرمیوں کی حمایت کریں، اور ان مراکز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کو سنجیدگی سے آگے بڑھائیں۔
جرمن حکومت کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اسلام اخلاقیات، روحانیت، امن اور دوستی کا مذہب ہے، اسلامو فوبیا اور اسلام دشمنی بین الاقوامی صیہونیت کی سازش ہے، صہیونیوں کے نقش قدم پر چلنے سے جرمن حکومت اور قوم بہت نقصان پہنچے گا۔