۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر/ مراسم عزاداری شب عاشورای حسینی با حضور رهبر انقلاب

حوزہ/آج اسلامی جمہوریہ ایران بھر میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی یاد میں جلوس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز یجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عاشورائے حسینی علیہ السلام کے موقع پر ایران بھر میں لا تعداد عزاداران عزاداری میں مشغول ہیں جو حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی مظلومانہ شہادت پر گریہ و بکاء اور عزاداری کے انعقاد کے ذریعے آئمہ اہلبیت علیہم السلام کو پرسہ دے رہے ہیں۔

ایران بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے+رپورٹ/تصاویر

ایران بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے+رپورٹ/تصاویر

ایران بھر کی مساجد، امام بارگاہیں اور دوسرے مقدس مقامات پر مجالس عزاء منعقد ہو رہی ہیں، جہاں علمائے کرام و ذاکرین حضرات حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

ایران بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے+رپورٹ/تصاویر

عاشورائے حسینی کے سلسلے میں آج صبح سے ہی لاکھوں کی تعداد میں عزاداران روایتی ماتمی جلوس اور رسم و رواج کے مطابق سید الشہداء علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کا غم منا رہے ہیں۔

ایران بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے+رپورٹ/تصاویر

مشہد مقدس میں عزاداران سید الشہداء (ع) کے غم و ماتم میں امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں انہیں تعزیت و تسلیت پیش کرنے داخل ہو رہے ہیں۔

ایران بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے+رپورٹ/تصاویر

ایران دیگر شہروں کی طرح قم المقدسہ میں بھی عاشورائے حسینی (ع) کے موقع پر ماتم و عزا کا سماں ہے اور حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) حسینی عزاداروں اور سوگواروں سے بھرا ہوا ہے، جن کی آنکھیں اشکبار ہیں اور تمام دستے سینہ زنی کرتے ہوئے بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

ایران بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے+رپورٹ/تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام مقدس مقامات اور مساجد میں ماتمی انجمنیں سید الشہداء ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت کا ماتم کر رہی ہیں۔

ایران بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے+رپورٹ/تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .