۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
مراسم شیرخوارگان حسینی در یاسوج برگزار شد

حوزہ/ آج بروز جمعہ 6 محرم الحرام کو ایران سمیت دنیا کے 45 ممالک میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز جمعہ 6 محرم الحرام کو ایران سمیت دنیا کے 45 ممالک میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا جا رہا ہے۔

ماہ محرم کے پہلے جمعہ کو یوم علی اصغر علیہ السلام منایا جاتا ہے جس میں مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو امام زمانہ علیہ السلام کی نصرت اور مدد کے لئے ان کی پناہ میں دیتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند امام زمانہ (عج) کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

کربلا میں حرم امام حسین (ع) کے قبلہ باب القبلہ کے سامنے بھی یوم علی اصغر ؑ منایا جائے گا جس میں حجۃ‌الاسلام سید احمد دارستانی خطاب فرمائیں گے اور سید وحید مصطفوی مرثیہ خوانی کے فرائض انجام دیں گے، اور مائیں اپنے 6 ماہ کے بچوں کے ساتھ جناب علی اصغر علیہ السلام کے غم منائیں گیں اور امام حسین علیہ السلام کو ان کے فرزند کا پرسہ پیش کریں گیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .