۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین

حوزہ/ پاکستان میں یومِ شہزادہ علی اصغر علیہ السّلام نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان شعبۂ خواتین کی جانب سے سندھ بھر میں یومِ علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شیرخوار بچوں کے ساتھ شرکت کی اور باب الحوائج علی اصغر علیہ السّلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین کی جانب سے خیرپور، سکھر، صالح پٹ، میرپور خاص، دادو اور تمام یونٹس میں یومِ شہزادہ علی اصغر علیہ السلام منایا گیا۔

کربلا معلیٰ میں چھ مہینے کے ننھے پیاسے مجاھد اور خاندان بنی هاشم کے چراغ اور فرزند حضرت امام حسین علیه السلام شھزاده حضرت علی اصغر علیه السلام نے دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کی خاطر قربانی دی اور وقت کے یزید اور اس کے ناپاک ارادوں کو ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیا۔

اس عظیم قربانی پر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان خواتین کی جانب سے مجلس عزاء و عزاداری کا اہتمام، صالح پٹ سٹی، دادو سٹی رانی پور، میرپور خاص، میوو خان لغاری اور کنڈیارو سٹی میں بھی کیا گیا، جس میں سے خواتین نے شیرخوار بچوں سمیت بھرپور شرکت کی۔

پاکستان بھر میں عالمی یوم علی اصغر (ع)+تصاویر

پاکستان بھر میں عالمی یوم علی اصغر (ع)+تصاویر

پاکستان بھر میں عالمی یوم علی اصغر (ع)+تصاویر

پاکستان بھر میں عالمی یوم علی اصغر (ع)+تصاویر

پاکستان بھر میں عالمی یوم علی اصغر (ع)+تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد ابراہیم IN 05:32 - 2024/07/14
    0 0
    محرم الحرام کی مجالیس