۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے عالمی یوم شہزاده علی اصغر (ع) کا انعقاد

حوزہ / اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے عالمی یوم شھزاده علی اصغر علیه السلام نهایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ مرکزی امام بارگاه حیدری دادو سٹی میں منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بتاریخ 05 محرم الحرام بروز جمعہ بعد نماز جمعہ اصغریه آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے عالمی یوم شھزاده علی اصغر علیه السلام نهایت هی عقیدت اور احترام کے ساتھ مرکزی امام بارگاه حیدری دادو سٹی میں منایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم کی جانب سے مجلس عزاء و عزاداری منعقد کی گئی۔ جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین علامه سرفراز مھدی چانڈیو نے خطاب کیا۔

اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے عالمی یوم شہزاده علی اصغر (ع) کا انعقاد

کربلا معلی میں چھ مہینے کے ننھے پیاسے مجاھد اور خاندان بنی هاشم کے چراغ اور فرزند حضرت امام حسین علیه السلام شھزاده حضرت علی اصغر علیه السلام نے دین اسلام کی بقا اور سربلندی کی خاطر قربانی دی اور وقت کے یزید اور اس کے ناپاک ارادوں کو همیشه کے لیے خاک میں ملا دیا۔

اس عظیم قربانی پر تنظیم کی جانب سے مجلس عزاء و عزاداری کا فرش عزاء دادو سٹی میں بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاون برای مالیات سیکریٹری اللهبچایو انقلابی ڈویژنل صدر دادو وسیم رضا جعفری اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری زوار مشعیب احمد اصغری اور ديگر عهديداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

مجلس عزاء کے اختتام کے بعد نوحه خوانی اور عزاداری بھی کی گئی زیارت حضرت امام حسین علیه السلام پڑھی گئی اور نیاز شھزاده حضرت علی اصغر علیه السلام تقسیم کی گئی۔

اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے عالمی یوم شہزاده علی اصغر (ع) کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .