۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
کویت میں مجلسِ عزاء

حوزہ/ کویت میں نواسہ رسول (ص) جگر گوشہ بتول (س) فرزند امیر المؤمنین (ع) امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے عشرۂ محرم الحرام 1446 کے سلسلے میں عزاداری سید الشہداء کا آغاز ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت میں نواسہ رسول (ص) جگر گوشہ بتول (س) فرزند امیر المؤمنین (ع) امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے عشرۂ محرم الحرام 1446 کے سلسلے میں عزاداری سید الشہداء کا آغاز ہو چکا ہے۔

کویت میں برصغیر کے مؤمنین کی جانب سے عزاداری سید الشہداء کا انعقاد

کویت میں مؤمنین کی جانب سے جاری عشرۂ محرم الحرام کی مجالس سے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے حجہ الاسلام سید احمد اقبال رضوی جاری کر رہے ہیں اور روزانہ ہزاروں عزاداران امام عالی مقام شرکت کرتے ہیں۔

کویت میں برصغیر کے مؤمنین کی جانب سے عزاداری سید الشہداء کا انعقاد

اختتام مجلس عزاء پر روزانہ مرکزی ماتمی دستہ دعائے زہرا سلام اللہ علیہا کویت کی طرف سے انتہائی منظم ماتم داری و نوحہ خوانی اور کثیر تعداد میں مولا کے سوگوار ماتمیوں کی طرف سے روزانہ پرسہ دیا جاتا ہے، یہ سلسلہ عزاء برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کی طرف سے عرصہ 46 سال سے مسجد شعبان سالمیہ کویت میں جاری و ساری ہے، جو 13 محرم الحرام تک جاری رہتا ہے۔

مرکزی مجلس عاشورا حسینیہ البلوش جابریہ میں بعد از عصر منعقد ہوگی، جبکہ شام غریباں کی مجلس مسجد شعبان میں ہوگی۔

کویت میں برصغیر کے مؤمنین کی جانب سے عزاداری سید الشہداء کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .