۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
علامہ رمضان توقیر

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے دفتر میں پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے ملاقات کی اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم خان کنڈی کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام پہنچایا۔

دونوں رہنمائوں کی محرم الحرام میں سیکورٹی اور انتظامی امور پر گفتگو ہوئی۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک انتظامیہ کے مجالس اور جلوس عزاء کے لئے سیکورٹی اور دیگر انتظامات تسلی بخش ہیں۔ان شاء اللہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے چند دن کےلئے بھی ڈسٹرکٹ انتظامیہ بہتر انتظامات کرنے کوشش کرے گی۔ قیام امن اور دیگر امور کےلئے انتظامیہ کے ساتھ مشاورتی میٹنگز بھی ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ اور دیگر مسالک کے علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان شاء اللہ ایام محرم الحرام پر امن طور پر بخیریت اختتام پذیر ہوں۔

ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی نے کہا کہ علامہ صاحب گورنر صاحب کا پیغام لیکر حاضر ہوا ہوں۔ ہم ہر وقت بلخصوص ایام محرم الحرام میں آپ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہو ان شاء اللہ آپ بزرگان اور ذمہ داران کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں گے،
کیونکہ نواسہ رسول کی اس عظیم قربانی سے اسلام کی بقاء اور ہم سب مسلمانوں کی بقا ہے۔عظیم قربانی کو عقیدت و احترام کے مذہبی رواداری کے ساتھ منائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .