۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ علامہ سید محمد نجفی نے جامع علی مسجد میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیت اطہار (ع) کشتی نوح کی مانند ہیں اور ان کے پیروکار نجات پائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حدیث مبارکہ کے مطابق اہل بیت اطہار کشتی نوح کی مانند ہیں، جو ان سے منسلک ہوا وہ نجات پا گیا، لیکن اہل بیت کی کشتی میں صرف وہ سوار ہو سکیں گے جو اہل بیت کی سیرت پر عمل کرتے ہوں گے اور جن کو اہل بیت چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اپنی ولادت سے چھ سال کی عمر تک رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیر تربیت رہے ۔ سرور کائنات نے ان کا تعارف اپنے گھر والوں سے نہیں کروایا۔بلکہ لوگوں کے سامنے کروایا۔ مباہلہ میں ساتھ لے کر گئے، اپنے کندھوں پر سواری کروائی، سجدے کی حالت میں امام الانبیا کی پشت پر بیٹھے تو انہوں نے سجدے کو طولانی کر دیا۔ ایک دفعہ رسول خدا خطبہ جمعہ دے رہے تھے تو مسجد نبوی میں امام حسین علیہ السلام کو داخل ہوتے دیکھا تو سرور کائنات نے خطبہ چھوڑا ان کی طرف بڑھے۔ اپنے پاس بلایا اور لوگوں سے کہا کہ دیکھو یہ حسین میرا نواسہ اور میرا خون ہے۔ اس کا خون میرا خون ہے اور میرا خون ،اس کا خون ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .