۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ختمِ نبوت کا منکر مسلمان نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ کے نظر ثانی کیس فیصلے کو سراہتے ہیں کہ مذہبی طبقات کے تحفظات کو سنا گیا ہے، کہا کہ قادیانیت نیا ایجاد کردہ مذہب ہے؛ قرآن مجید ان کی کتاب نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ختمِ نبوت کا منکر مسلمان نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ کے نظر ثانی کیس فیصلے کو سراہتے ہیں کہ مذہبی طبقات کے تحفظات کو سنا گیا ہے، کہا کہ قادیانیت نیا ایجاد کردہ مذہب ہے؛ قرآن مجید ان کی کتاب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر نے بھی مکتب اہل بیت کے مطابق اسلامی نقطۂ نظر عدالت کے سامنے پیش کیا۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قادیانیت نیا ایجاد کردہ مذہب ہے، قرآن مجید ان کی کتاب نہیں۔ قادیانی اپنی کوئی نئی کتاب تیار کرلیں ۔قادیانی خود کو مسلمان ظاہر کر کے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کو آئین کے مطابق مذہبی آزادی حاصل ہے ۔پاکستان میں مسیحی سکھ ہندو اور دیگر غیر مسلم مذہب کے پیروکاروں کو آزادی حاصل ہے، کسی کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ۔اسی طرح قادیانی بھی اپنی آئینی حیثیت کے مطابق خود کو غیر مسلم مذہب تسلیم کر لیں، قرآن مجید کی تفسیر میں تحریف کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی قرآن مجید ان کی کتاب ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب ہے جو خاتم الانبیاء سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی، ان کے بعد جس کسی نے بھی نبوت کا دعویٰ کیا وہ جھوٹا اور مرتد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .