۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

حوزہ / علامہ محمد تقی نقوی، علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ مدارس دینیہ میں نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2025ء کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین علامہ سید محمدتقی نقوی کی زیر نگرانی 21 دسمبر 2022ء کو نصاب کمیٹی کے اجلاس میں جدید تقاضوں کے مطابق نصاب تعلیم کا جائزہ لینا شروع کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے مختلف اجلاسوں میں نصاب تعلیم کو حتمی شکل دی گئی۔

چیئرمین نصاب علامہ سید محمد تقی نقوی، سیکرٹر ی جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا ملک محمد تحسین کے دستخطوں سے نئے نصاب کا اجرا کر دیا گیا ہے جبکہ مدارس کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملحقہ دینی ادارے طلبہ کی نئے نصاب تعلیم کے مطابق تیاری کروائیں اور ان کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .