۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید سے تمسک اور تعلق زندگی میں کامیابی کی دلیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید سے تمسک اور تعلق زندگی میں کامیابی کی دلیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گھروں میں قرآن فہمی کو فروغ دینے کے لئے کم از کم پانچ منٹ روزانہ قرآن مجید کو دینے چاہیں۔ تلاوت کلام حکیم کے ساتھ ساتھ ترجمہ پڑھنے سے ہم قرآن مجید کی تفہیم کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں۔ قرآن مجید کو سمجھنے سے ہماری رہنمائی ہوگی۔ اس سے معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہم اپنے ملازمین اور ہمسایوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی ہدایت حاصل کریں گے۔ وراثت میں اپنی بیٹیوں کو حصہ دیں اور قرآن مجید عدل و انصاف کا درس دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاملات زندگی میں اپنی مرضی کرنے کے بجائے اپنے نفس کو رضائے خدا کے حوالے کر دینا چاہیے۔

اس حوالے سے استاذ العلماء قبلہ محمد یار شاہ صاحب کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ولایت علی کا مطلب ہے کہ آنکھیں میری ہیں۔ دیکھیں گی وہ جس کی اجازت سیرت علی دے گی۔

پیغامِ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا کہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے بار بار فرمایا کہ ان کی طرف سے یزیدیت کے خلاف قیام کا مقصد نانا کی امت کی اصلاح کرنا ہے۔ آپ بار بار بتاتے رہے کہ میں سنت و سیرت نبوی پر امت کو چلانے اور امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے لیے نکلا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امر باالمعروف نہ کرنے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ موت کا ڈر اور رزق میں کمی، لیکن حکم خداوندی ہے کہ موت وقت مقررہ سے پہلے نہیں آئے گی، جبکہ امر بالمعروف سے رزق کم ہو جانے کا خدشہ، یہ رزق میں کمی نہیں کرتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .