۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مولانا ضیاء الحسن نقوی

حوزہ/جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاء الحسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل کی نعمت عطا کر کے اسے اشرف المخلوقات بنایا۔ فرمان معصوم ہے کہ انسان عقل کی قوت سے دوسری قوتیں جیسے شہوت، حرص اور غصّہ کو کنٹرول کرتا ہے تو اسی وجہ سے وہ اشرف المخلوقات میں شمار ہو جاتا ہے، اگر انہیں کنٹرول نہیں کرتا تو انسان حیوان سے بھی بدتر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاء الحسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل کی نعمت عطا کر کے اسے اشرف المخلوقات بنایا۔ فرمان معصوم ہے کہ انسان عقل کی قوت سے دوسری قوتیں جیسے شہوت، حرص اور غصّہ کو کنٹرول کرتا ہے تو اسی وجہ سے وہ اشرف المخلوقات میں شمار ہو جاتا ہے، اگر انہیں کنٹرول نہیں کرتا تو انسان حیوان سے بھی بدتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عقل حق و باطل کو پرکھنے کی کسوٹی ہے۔ فرمان معصوم ہے کہ اگر کوئی شخص گناہ کرتا ہے تو اس کا معاشرے پر اثر پڑتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ انسان کی ہدایت کے لیے رہنمائی کرتے رہیں۔ اسلام کسی کو اتنی آزادی اور مرضی نہیں دیتا کہ دوسرے لوگوں کی زندگی اور معاشرے پر قدغن لگائے ۔معصوم فرماتے ہیں کہ تیرا گناہ تیری سات نسلوں تک اثر کرے گا۔

مولانا ضیاء الحسن نقوی نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جس کو اللہ نے حاکم بنایا ہے، ان کی نافرمانی معاشرے پر اثر کرتی ہے، نظام اسلام قائم نہیں رہ سکتا۔ غدیر ایک نظام کا نام ہے۔ مقام خم غدیر پر ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا اعلان عقیدہ ختم نبوت کی بہت بڑی دلیل ہے کہ نبوت کا دروازہ بند اور امامت کا دروازہ کھل گیا۔

انہوں نے کہا کہ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے خلاف کوئی شخص نہیں، بلکہ ایک سوچ تھی۔ فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ علی میرا بھائی میرا وصی اور خلیفہ ہے اور میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رسول اللہ نے واضح کیا ہے کہ علی کو خلیفہ اللہ نے بنایا ہے رسول نے نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے تم پر علی علیہ السّلام کی اطاعت کو واجب قرار دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .