۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تنظیم عزاداری

حوزہ/مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے زیرِ اہتمام فروغِ عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کراچی میں ہوا جس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سالمیت اور اس کے مسائل کا حل کربلا کی یاد میں پوشیدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے زیرِ اہتمام فروغِ عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کراچی میں ہوا جس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سالمیت اور اس کے مسائل کا حل کربلا کی یاد میں پوشیدہ ہے اور واقعہ کربلا اقدار کی بحالی کے لئے رونما ہوا، جبکہ امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اسلامی اقدار کے لئے تھی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر تنظیم عزاداری پاکستان ایس ایم نقی نے کہا کہ حسینیت زمہ داری کا نام ہے اور ہر حسینی ذمہ دارنہ رویہ اختیار کرے، کیونکہ وطنِ عزیز پاکستان جن حالات سے دوچار ہے اس میں غیر ذمہ دارانہ رویوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری امام حسین علیہ السلام پر امن ماحول میں منانا چاہتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے تصادم سے گریز کیا جاسکے، جبکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے مسائل کو فلفور حل کیا جائے، تاکہ عوام میں موجود اضطرابی کیفیت کا خاتمہ ہو اور ایام عزاء کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کا بھی کوئی معقول حل نکالا جائے تاکہ عزاداران کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کانفرنس سے علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ عوسجہ رضوی، سرور علی، علی محمد بخاری، شبر رضا مبشر حسن، حسن صغیر عابدی اور علی عرفان عابدی نے نیز خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .