۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سیدہ معصومہ نقوی

حوزہ/ آغاز ماہ محرم الحرام اور  ایام عزاء کے موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد پر ہر وہ دل جو امام حسین علیہ السلام سے عشق کرتا ہے غمزدہ ہو جاتا ہے، چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی، بلکہ غیر مسلم بھی امام عالی مقام سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا غم مناتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آغاز ماہ محرم الحرام اور ایام عزاء کے موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد پر ہر وہ دل جو امام حسین علیہ السلام سے عشق کرتا ہے غمزدہ ہو جاتا ہے، چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی، بلکہ غیر مسلم بھی امام عالی مقام سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا غم مناتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ماہ محرم الحرام کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آغاز ایام عزا کی مناسبت سے امت مسلمہ، رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای و بالخصوص وارث کربلا امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد پر ہر وہ دل جو امام حسین علیہ السلام سے عشق کرتا ہے غمزدہ ہو جاتا ہے چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی، بلکہ غیر مسلم بھی امام عالی مقام سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا غم مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدالشہدا علیہ السلام اور ان کے رفقاء و خانوادے کی لازوال قربانیوں کا سب سے بڑا مقصد امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا احیاء، دین محمدی کی حفاظت اور دم توڑتی انسانیت کا شرف و عزت بحال کرنا تھا۔ محرم و صفر میں مجالسِ عزاء و پرسہ داری، جلوس ہائے عزاداری و ماتم داری، نذر و نیاز اور پانی کی سبیلیں یہ سب در واقع اسی مقصد کو عام کرنے کے لیے ہیں کہ امام عالی مقامؑ نے دشتِ نینوا میں تین دن کی بھوک و پیاس کے ساتھ اپنے اعزاء و اقرباء اور انصار کے ہمراہ ظالم و جابر اور شراب خوار حاکمِ وقت کے خلاف قیام کیا اور یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا، درحقیقت ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علماء و ذاکرین اور عالمات و ذاکرات منبر حسینی کے ذریعے معاشرے میں قیام امن کا پیغام دیں اور ایک الٰہی اور حسینی معاشرے کی تشکیل اور ظہور امام مہدی عج کی زمینہ سازی کے لیے نوجوان نسل کو تیار کریں اور اپنے صحیح العقیدہ پیغامات، اتحاد بین المسلمین، حقیقی درس کربلا اور حالات حاضرہ بالخصوص حماسہ فلسطین کے حوالے سے ان مجالس عزاء کے ذریعے ملت کو آگاہی و بیداری دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .