۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے قومی وقار اور ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے قومی وقار اور ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص غزہ کے مظلوموں کی سب سے توانا آواز اور انکا مضبوط ترین حامی ہے، بین الااقوامی تعلقات اور قومی امور میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کی پالیسیوں کا تسلسل ایرانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ثابت ہو گا۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا، ایرانی صدر کی کامیابی و کامرانی کے لیے پوری پاکستانی قوم دعاگو ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .