۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسعود پزشکیان کو خطاب کرتے ہوئے لکھا:میں آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہم عوام اور خطے کے مفاد کے لیے پورے گرمجوشی کے ساتھ ایران و ہند کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی اور ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .