۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
صدر پاکستان آصف علی زرداری کی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

حوزہ / پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے نو منتخب ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اپنے نو منتخب ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: جمہوریہ اسلامی ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کے دوران ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .