حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نو منتخب صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: امید ہے کہ پاکستان کے نئے صدر اور وزیراعظم پاکستانی عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور دہشگردی، فرقہ واریت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: ایک مدت سے سیاسی رسہ کشی نے ملک کو کمزور کیا ہے اور عوام میں بے چینی بڑھی ہے ۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: نئی حکومت آتے ہی اور رمضان المبارک کی آمد پر پشاور میں بم دھماکہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ہم پشاور میں ہونے والے بم دھماکہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انتظامیہ اور پولیس پاکستان آرمی کی نگرانی میں سرچ آپریشن کرے جو عناصر اور قوتیں دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مزید کہا: تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر دہشتگردی، فرقہ واریت اور بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کریں۔