۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستانی عوام 8 فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعہ ایسی قیادت کا انتخاب کرے جو ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے اور عوام کو غلامی سے نجات دلا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی اور سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات پر تبصرہ کرتے ھوئے کہا: جو چہرے آزمائے ہوئے ہیں انہیں بار بار نہیں آزمایا جاتا جب ملک پر مشکل وقت آتا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہوتی ہے تو وہ حکمران دوسرے ملکوں میں محلوں میں بیٹھ کر عیاشیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ایسے چہروں کو پھر سے آزمانا عوام کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے دہشتگردی اور فرقہ پرستی جیسی لعنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کچھ عناصر جن کا ماضی میں ملکی فرقہ وارانہ دہشتگردی میں کردار نظر آتا رہا اور وہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں اب وہ انتخابات میں آ کر اپنا مذموم نظریہ پھیلانے کی کوشش کریں گے۔ ایسے عناصر پر عوام خود نظر رکھیں اور انہیں اپنے حلقوں میں نہ گھسنے دیں۔

انہوں نے مزید کہا: عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت اور شعور دینے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ حکمران ماضی کی طرح غریب لوگوں کے پاس جا کر ان کے ووٹ کی بولی لگا رہے ہیں۔ ان کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار میں آ کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا ہے اور عوام کے ووٹ کو اپنی ذات کے لئے استعمال کرنا ہے۔ ایسے لوگوں کو اقتدار میں لانا عوامی قتل کے مترادف ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .