حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے "دور حاضر کے تقاضے اور مذہب کے اصول" کے موضوع پر ایک کانفرس میں گفتگو کرتے کہا: "کسی کے مذہب کو چھیڑو نہیں اپنے مذہب کو چھوڑو نہیں" جیسی پالیسی کو تمام مذاہب میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: کچھ عناصر مذہب کے نام پر عوام میں تفریق ڈال رہے ہیں۔ ایسے عناصر کا کسی مسلک یا مذہب سے کوئی تعلق نہی ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسلام اور قرآن کا پیغام واضح ہے کہ لوگوں کے دلوں کو جوڑو اسی میں انسانیت کی بقاء ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ جن خطوں میں بد امنی اور دہشتگردی کو فروغ مل رہا ہے اس کے پیچھے جو قوتیں کار فرما ہیں ان کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے۔
آپ کا تبصرہ