۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اصل عید ان کی ہے جنہوں نے اس ماہ مبارک میں اللہ کی نعمتوں سے استفادہ کیا۔ رندگی کو صحیح دین الہی اور اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنا ماہ مبارک میں بہترین تمرین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے امام حسن سنٹر کانبرا آسٹریلیا میں نماز عید الفطر کے خطبے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "مومن کا ہر وہ دن اس کے لیے عید کا دن ہے جس دن وہ معصیت الہی نہیں کرتا"۔

انہوں نے کہا: جہاں ہم مل کر عید مناتے ہیں وہاں ہمیں ان خوشیوں میں تمام طبقات میں بسنے والے لوگوں کو محروم اور غریب نادار لوگوں کو ان خوشیوں میں شامل کرنا سنت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور معصومین علیہم السلام ہے۔

ماہ مبارک کا انعام اللہ سبحانہ تعالی نے اپنے بندوں کو عید کی صورت میں دیا

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عید کے اس بابرکت موقع پر ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور عالم اسلام کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: آج دنیا جن حالات کا شکار ہے اس میں لوگوں کو اپنے حقوق سے محرومی اور ناامیدی کا سامنا ہے۔ اسی طرح غربت و افلاس اور دھشت گردی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے جس کی بڑی وجہ حکمرانوں کی عدم توجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرے میں خوشحالی تب ہی ممکن ہے کہ ہم اپنی داخلی اور خارجی پالیسیوں کو شریعت محمدی (ص) کے تابع کریں اور سیاست علوی کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔

ماہ مبارک کا انعام اللہ سبحانہ تعالی نے اپنے بندوں کو عید کی صورت میں دیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .