۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ایسے عناصر مذہب کے نام پر فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔ اسرائیل کی انسانیت کش پالیسیوں نے خطے میں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ حضرت امام خمینی (رح) نے امت کو جوڑنے کے لیے جو امت مسلمہ کو نعرہ دیا اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے امام حسن (ع) کانبرا، آسٹریلیا میں نماز جمعہ کے خطبے میں امت مسلمہ کے اتحاد وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج عالم اسلام کے رہنماؤں کو ایک پرچم تلے جمع ہونا ہو گا اور امت واحدہ کی تصویر پیش کرنا ہو گی اسی میں کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا: آج تمام ممالک ایسی داخلی اور خارجی پالیسیاں مرتب کریں جن کے ذریعے عوام معاشی بحرانوں سے نکل سکے اور ایسے نظام کا خاتمہ کیا جائے جس کے ذریعے مذہبی منافرت اور دہشت گردی کو مدد مل رہی ہو۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: جو اسلامی تحریکیں انسانیت کے قتل عام کو روکنے میں جدوجہد کر رہی ہیں عالم اسلام کے رہنما ان کی مدد کریں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ماہ مبارک جہاں ہمیں دعا، مناجات اور عبادت الہی کا پیغام دیتا ہے وہاں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی مدد کرنے کا بھی درس دیتا ہے۔ عراق، افغانستان، بحرین، کشمیر، یمن جیسے خطے بد امنی کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالی ادارے ان خطوں میں امن و امان بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ عوام سکون کی زندگی گزار سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .