۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آیت الله سید عبدالله غریفی

حوزہ / آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے بحرین میں بعض موقوفہ عمارتوں پر ناجائز تسلط کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عالم دین آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے اس ملک میں بعض موقوفہ عمارتوں پر ناجائز تسلط کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے القفول شہر کی مسجد امام صادق (ع) میں خطاب کرتے ہوئے بحرین میں بعض موقوفہ عمارتوں پر ناجائز تسلط کی مذمت کرتے ہوئے کہا: رجسٹریشن نہ ہونے کا بہانہ کر کے موقوفات کا منسوخ کیا جانا انتہائی خطرناک رجحان ہے حالانکہ یہ موقوفات ایک طویل عرصہ سے ان کے پاس ہیں اور یہ ان لوگوں میں معروف ہیں۔

انہوں نے موقوفات پر ناجائز تسلط کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ مسئولین کو خبردار کیا ہے کہ ان مسائل سے افراتفری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

آیت اللہ غریفی نے کہا: کچھ موقوفات کو جھوٹے دعووں اور لغو وجوہات کے تحت بیچنے اور خریدنے کے لیے نیلامی میں رکھنا شرعی احکام کی خلاف ورزی ہے۔

اس بحرینی عالم دین نے حکمت، تدبر اور بصیرت کے ساتھ اس مسئلے سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .