۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
احکام شرعی

حوزہ| ایسے پانی سے وضو کرنا جو سورج کے ذریعے گرم ہوا ہو، مکروہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

گرم پانی کے احکام ہیں

۱- جو انسان ٹھنڈے پانی سے غسل اور وضو نہ کر سکتا ہو لیکن گرم پانی سے انجام دے سکتا ہو اس کے لیے ضروری ہے گرم پانی سے غسل یا وضو کو انجام دے تاکہ تیمم کی نوبت ہی نہ آئے. (۱)

۲- جو انسان حرام ذریعے سے مجنب ہوا ہو اگر وہ فرد گرم پانی سے غسل کرنا چاہیے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔ لیکن بھتر ہے نیم گرم سے غسل انجام دے۔ (۲)

۳- میت کو گرم پانی سے غسل دینا مکروہ ہے. (۳)

۴- سردیوں میں گرم پانی سے وضو کرنے میں اشکال نہیں ہے۔

لیکن

فقہا فرماتے ہیں : ایسے پانی سے وضو کرنا جو سورج کے ذریعے گرم ہوا ہو، مکروہ ہے۔

یعنی ثواب وضو کم ہے لیکن وضو صحیح ہے . (۴)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ - مصباح الهدی فی شرح العروة الوثقی ، ج۷ ، ص ۲۵۰.
۲ - سابقہ مآخذ ، ص ۲۲۰.
۳ - جامع عباسی ، ج۱ ، ص۲۰ - الغایة القصوی ، ج۱ ، ص۲۲۸.
۴ - تمهید القواعد الاصولیة و العربیة ، ص ۳۶.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .