۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
احکام شرعی

حوزہ| تمام فقهاء کے نزدیک ایسی عورت جو ماھانہ ایام میں ہو اسکا تلاوت کرنا مکروہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

ایام حیض میں خواتین کا قرآن مجید کی تلاوت بارے مراجع عظام کے فتاویٰ

آیت الله خامنه ای
اگر خاتون مخصوص عادت میں ہو تو کیا ایسی عورت کیلئے قرآن پڑھنا جائز ہے؟

ج) قرآن مجید کی تلاوت ان واجب سجدے والی آیات کے علاوہ ایسی خواتین کیلئے پڑھنا جائز ہے۔ اگرچه كراهت ہے.

آیت الله مکارم شیرازی
کیا حائض والی عورت قرآن مجید کی تلاوت کر سکتی ہے؟

جواب:واجب سجدے والی آیات ایسی خواتین کیلئے پڑھنا حرام ہے

لیکن

دیگر آیات کی تلاوت کرنا جائز ہے۔

آیت الله سیستانی
کیا حالت حائض میں واجب سجدے والی آیات کے علاوہ سات آیات سے زیادہ تلاوت کرنا جائز ہے؟ اگر ایسا کرنا جائز ہے تو مکروہ کے معانی بیان فرما دیجئے؟

جواب: البتہ واجب سجدے والی آیات کے علاوہ باقی قرآن کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے۔

تمام فقهاء کے نزدیک ایسی عورت جو ماھانہ ایام میں ہو اسکا تلاوت کرنا مکروہ ہے

اور یہاں مکروہ کا معنیٰ یہ ہے کہ ثواب کم ملے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .