حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدرسہ علمیہ تخصصی الزہرا (س) کی ثقافتی اور تبلیغی سرپرست محترمہ لیلی یحیی زادہ نے اردبیل میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا: عشرہ کرامت معارف اور سیرتِ اہلبیت علیہم السلام کے بارے میں جاننے کا ایک بہترین موقع ہے۔
انہوں نے حضرت معصومہ (س) کے علمی مقام پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا: اس عظیم خاتون کو دینی مسائل اور علمی اعتبار سے انتہائی بلند مقام حاصل تھا اور وہ شیعوں کے دینی اور فقہی سوالات کا جواب دیتی تھیں۔
محترمہ لیلی یحیی زادہ نے دورانِ جاہلیت اور اسلام کے دور میں خواتین کے مقام کا موازنہ کرتے ہوئے کہا: زمانہ جاہلیت میں لڑکیوں کی پیدائش والدین کے لیے باعث شرم ہوا کرتی تھی۔ اسی لیے انہیں زندہ دفن کر دیا جاتا لیکن دین اسلام کی عظمت کے بارے میں اتنا ہی کافی ہے کہ اس نے نہ صرف اس جاہلانہ نظریہ کو رد کیا بلکہ عورتوں کو مردوں اور خاندان کے لیے سکون کا ذریعہ بنا دیا۔